چین میں ہزاروں فٹ بلندی پر شیشے سے بنے پل کا افتتاح | Tehlka.tv

چین میں ہزاروں فٹ بلندی پر شیشے سے بنے پل کا افتتاح

ہیبی کے قریب تعمیر کیا گیا یہ پل 488 میٹر لمبا اور 4 میٹر چوڑا ہے ، 2018 میٹرز کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے

لاہور (تہلکہ ٹی وی) چینی صوبے    ہیبی    کے قریب واقع اونچے پہاڑوں کی بلندی پر دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا پل تعمیر کر کے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہے۔ یہ پل بلند ترین پہاڑی سلسلے کے درمیان بنایا گیا ہے جو 488 میٹر لمبا اور 4 میٹر چوڑا ہے۔صرف یہی نہیں وادی میں کلف کی مدد سے لٹکا یہ پُل2018 میٹر اونچائی پر بنایا گیا ہے ۔اس پل کے اوپر چلتے ہوئے آ پ کے قدموں تلے   ٹائیٹینم ایلوئے   نامی مضبوط ترین شیشہ ہوتا ہے جو اتنا شفاف ہے کہ ہزارو ں فٹ نیچے کا منظر صاف دکھائی دیتا ہے۔کئی ٹن تک کا وزن یہ پل برداشت کر سکتا ہے جس پر بیک وقت ہزاروں افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز پُل کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد آچکے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں