پاکستان کو’ٹیررستان کہنے‘والی بھارتی سفیر کیساتھ بھارت میں لوٹ مار | Tehlka.tv

پاکستان کو’ٹیررستان کہنے‘والی بھارتی سفیر کیساتھ بھارت میں لوٹ مار

ممبئی(فارن ڈیسک)اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی بھارتی سفارت کار اینم گھمبیر نا معلوم افراد موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن کی فرسٹ سیکرٹری اینم گھمبیر روہانی میں اپنی والدہ کے ہمراہ چہل قدمی کر رہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے بھارتی سفارتکار کو باتوں میں الجھایا اور ان کا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

اینم گھمبیر موبائل چھن جانے سے اس قدر خوف زدہ ہوگئیں کہ وہ موٹر سائیکل کا نمبر بھی نہیں دیکھ سکیں، سفارت کار کے مطابق لٹیروں نےمجھ سے ہنومان مندر کا راستہ دریافت کیا۔ جب میں نے اپنے ہاتھ میں موبائل پکڑ کر ہنومان مندر کی جانب اشارہ کیا تووہ فورا میرا موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا چوری شدہ آئی فون امریکہ میں رجسٹرڈ ہے اور اس میں میری کئی اہم دستاویزات موجود ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں