عدالتوں میں پیش ہو کر مقدمات نمٹائیں, وزیر داخلہ کی طاہر القادری کو وارننگ | Tehlka.tv

عدالتوں میں پیش ہو کر مقدمات نمٹائیں, وزیر داخلہ کی طاہر القادری کو وارننگ

اسلام آباد (تہلکہ نیوز) میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو وارننگ دی کہ عدالتوں میں پیش ہو کر مقدمات نمٹائیں، ورنہ ایکشن کے بعد آپ انتقامی کارروائی کا رونا روئیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ طاہر القادری قانونی تقاضے پورے کریں، ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔ احسن اقبال نے یاد دلایا کہ نواز شریف نے عدالتوں میں پیش ہو کر قانونی کارروائی کا سامنا کیا ہے اور اب دوسروں کو بھی قانون کے مطابق چلنا ہو گا۔



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں