کابل: افغان خفیہ ادارے کے دفتر کے قریب خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک | Tehlka.tv

کابل: افغان خفیہ ادارے کے دفتر کے قریب خودکش حملہ، 6 افراد ہلاک

کابل (تہلکہ ٹی وی)  افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے ششک در میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے دفتر کے قریب صبح کے اوقات میں خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالحق اسکوائر پر حملہ آور نے این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پہنچ کر خودکو دھماکے سے اڑالیا جس میں 2 این ڈی ایس اہلکار اور 4 عام شہری ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ نے خودکش حملے میں 5 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں