تیونس نے احتجاجاً متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا آپریشن منسوخ کردیا | Tehlka.tv

تیونس نے احتجاجاً متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا آپریشن منسوخ کردیا

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی) شمالی افریقی ملک تیونس نے متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئرلائن کا ملک میں آپریشن احتجاجاً منسوخ کردیا۔

تیونس کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ تیونس میں متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمرٹس کے ملک میں داخلے پر پابندی کردی گئی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز اس وقت تک منسوخ رہیں گی جب تک اسے عالمی قوانین اور معاہدوں کے تحت نہیں چلایا جاتا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایمرٹس ایئرلائن نے دبئی جانے والی چند تیونسی خواتین کو بورڈنگ دینے سے انکار کردیا تھا۔جب کہ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم زیبی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایمرٹس ایئرلائن پر ملک میں داخلے پر عائد کردہ فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ انور گارگش کا کہنا ہے کہ سفری پابندی سیکیورٹی کی وجہ سے لگائی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے تیونس کے حکام سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات تیونس کی خواتین کی حوصلہ افزائی اور عزت کرتا ہے، ہمیں غلطیوں اور واقعات کی تشریح سے اجتناب کرنا چاہیے۔



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں