بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کا نیا حیران کن روپ سامنے آگیا | Tehlka.tv

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کا نیا حیران کن روپ سامنے آگیا

بالی ووڈ فلم عاشق بنایا آپ نے میں بولڈ مناظر کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد خود کو بدل ڈالا ہے ۔

ممبئی : (تہلکہ ٹی وی ) بالی ووڈ فلم عاشق بنایا آپ نے میں بولڈ مناظر کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد خود کو بدل ڈالا جس کے بعد نئے روپ میں انہیں پہچاننا ناممکن ہے ۔ اداکارہ تنوشری اچانک ہی 2010 میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سلور سکرین سے غائب ہوگئیں تھیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بالکل ایک نئے روپ میں تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے خود کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے جس کے بعد سب ہی ان کے نئے روپ پر حیران ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں