کار میں پٹرول کی جگہ کوکا کولا ڈالنے کا بھیانک انجام | Tehlka.tv

کار میں پٹرول کی جگہ کوکا کولا ڈالنے کا بھیانک انجام

نوجوانوں نے تجربے کے طور پر ٹینکی میں پٹرول کی جگہ کوک بھر دی، مکینک نے کار کی مرمت پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل بھجوا دیا

واشنگٹن (تہلکہ ٹی وی ) نوجوان آئے روز کچھ نہ کچھ نیا کرنے کا سوچتے ہی رہتے ہیں اور اسے انجام بھی دیتے رہتے ہیں تاہم ایسی عجیب و غریب تجربات میں کبھی تھوڑا بہت نقصان بھی اٹھانا پڑتاہے تو کبھی کامیابی قدم چومتی ہے تاہم ان نوجوانوں نے اپنی گاڑی کی ٹینکی کو ک سے بھر دیا اور اس کا نتیجہ جاننے کیلئے انوکھا تجربہ بھی کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ٹینکی کوک سے بھرنے کے بعد انہو ں نے گاڑی سٹارٹ کی جو کہ نارمل انداز میں سٹارٹ ہوئی جس کے بعد سڑک پر دوڑانا شروع کر دیا تاہم گاڑی ابتدائی طور پر 1 منٹ ٹھیک ٹھاک دوڑتی رہی لیکن اچانک اس کے بونٹ میں سے عجیب و غریب آوازیں آنا شروع ہو گئیں جو کہ کوک کی بوتل ڈالنے کے باعث ہوا ،ایسا محسوس ہونے لگا جیسے گاڑی میں موجود گیس اور کوک کی بوتل کے درمیان کوئی کیمیکل ری ایکشن ہوا ، اور کچھ اچھلنے جیسا بھی محسوس ہوا۔

اس کے فوری بعد گاڑی نے چیک انجن کی لائٹ کو آن کر دیا جس کا مطلب ہے کہ اپنی گاڑی کا انجن جتنی جلدی ہو سکے سروس کروائیں ، پھر گاڑی کی رفتار آہستہ آہستہ کم ہونا شرو ع ہو گئی اور ایک موڑ پر آ کر گاڑی مکمل طور پر بند ہو گئی جس کے بعد دونوں لڑکوں نے اسے سٹارٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن جواب نہیں رہا۔نوجوان لڑکے گاڑی کو دھکا لگاتے ہوئے وہاں سے چل دیئے اور اپنی گاڑی کی مرمت کروانے پر 1500 ڈالر خرچ کیے جوکہ پاکستانی ڈیڑھ لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں